یوروپ نے کوتاہی کی تو پر امن ایٹمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں گے : آیت اللہ خامنہ ای

تہران : رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ اگر یوروپی ملکوں نے ایٹمی معاہدہ پر عمل درآمد کے سلسلہ میں سستی او ر کوتاہی کی تو پر امن ایٹمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کاحق محفوظ ہے ۔

خامنہ ای نے کہا کہ ایران کے اعلی حکام او رعہدیداروں سے ملاقات میں خطاب کے دوران انھوں نے یہ بات کہی ۔انھوں نے کہا کہ ایرانی حکام اپنے فرائض صحیح طریقہ سے عمل کریں گے تو امریکہ کو اپنے حالیہ ایران مخالف اقدامات میں یقینی طور پر شکست کا منہ دیکھنا ہوگا او راس میں کسی کو کوئی شک وشبہ بھی نہیں ہوناچاہئے ۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ امریکی صدر کا انجام بھی سابق صدر جارج بش کی طرح ہوگا او رانہی کی طرح وہ تاریخ سے گم ہوجائیں گے ۔

ایٹمی معاہدہ سے متعلق امریکہ کے مسلسل خلاف ورزیوں کا ذکر کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایٹمی مذاکرات کے آغاز سے اب تک امریکہ کے رویوں او راقدامات سے یہ اہم تجربے حاصل ہوا ہے کہ ایران امریکہ کیساتھ کوئی بھی معاملہ کی پاسداری نہیں کرتا ۔

انھوں نے کہا کہ یوروپی ممالک کو چاہئے کہ سلامتی کونسل میں امریکہ کے خلاف قرار دادپیش کریں او رامریکی اقدام پراحتجاج کریں ۔خامنہ ای نے کہا کہ ایران کا تین یوروپی ممالک سے کوئی جھگڑا نہیں ہے البتہ یوروپی ممالک کے ماضی پرنظر ڈالنے سے ان پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا اسی لئے انہیں ضمانت فراہم کرنا چاہئے ۔