یوجی سی۔ اقلیتی طلبہ کو زائد فیلو شپ ملے گی

سینئر محقق فیلوشپ کے لئے 28اسٹاپینڈ‘ ایک احتسابی گرانڈ میں دوہزار روہئے اور گھر کے کرایہ کے طور پر 22سو سے لے کر 6,700روپئے تک کی رقم مقرر کی گئی ہے۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن ( یوجی سی ) ایک عہدیدار نے بتایا کہ شہروں کی مناسبت سے گھر کا کرایہ کا الاؤنس مقرر کیاجائے گا۔

نئی دہلی۔ اس سال حکومت نے اقلیتی طلبہ کے لئے مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ کے تحت زمرہ بندی ایک ہزار تک بڑھا دی ہے جو پچھلے سال 756تھی‘ اس بات کی جانکاری یونیورسٹی گرانٹس کمیشن ( یوجی سی ) کے ایک عہدیدار نے دی ہے۔

مسلم سکھ پارسی بدھسٹ جین اور عیسائی امیدوار جو ہندوستان کے اداروں کا کالجوں میں فل ٹائم ماسٹر آف فلاسفی( ایم فل) یا ڈاکٹوریٹ آف فلا سفی( پی ایچ ڈیٌ کررہے وہ اس فیلو شپ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

اس اسکیم کے تحت جونیر محقق فیلو شپ میں 25ہزار روپئے اسٹاپنڈ اور ایک ہزار روپئے احتسابی گرانڈکے علاوہ گھر کے کرایہ کے طور پر دو ہزار سے چھ ہزار روپئے ماہانہ ادا کئے جائیں گے۔

سینئر محقق فیلوشپ کے لئے 28اسٹاپینڈ‘ ایک احتسابی گرانڈ میں دوہزار روہئے اور گھر کے کرایہ کے طور پر 22سو سے لے کر 6,700روپئے تک کی رقم مقرر کی گئی ہے۔

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن ( یوجی سی ) ایک عہدیدار نے بتایا کہ شہروں کی مناسبت سے گھر کا کرایہ کا الاؤنس مقرر کیاجائے گا۔مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ ’’ یہ کوشش تمام طبقات کے مستحق طلبہ کو تعلیم سے ہمکنار کرنے کے مقصد کاحصہ ہے‘‘۔

اس کے علاوہ فیلو شپ حاصل کرنے والے وزارت اقلیتی امور کے اسکالرس بھی کہلائیں جائیں گے