یمن : نصف سے زائد آبادی کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا 

جنیوا : جنگ سے تباہ حال اورانتہائی حد تک اقتصادی ابتر کے شکار ملک یمن کی نصف سے زائد آبادی کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ ایک تازہ جائزہ کے مطابق اگر حالات بہتر نہ ہوئے تو وسیع ترین قحط کی صورت حال پیدا ہوگی ۔سوئزر لینڈ کے جنیوا شہر سے نکلنے والے اخبار نیوز ایجنسی رائٹر کی رپورٹو ں کے مطابق یمن جو پہلے سے عرب دنیا کا سب سے غریب ملک مانا جاتا ہے وہاں طویل عرصہ سے جنگ جاری ہے ۔

جس سے ہزاروں انسانوں کی جان جاچکی ہے ۔کئی لاکھ شہری بے گھر ہوچکے ہیں ۔ حوثی او رصنعا حکومت کے مابین جنگ ہونے سے سینکڑوں افراد مارے گئے ہیں ۔ حوثی رہنما سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ اس جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی ملکی معیشت کی شدید ۱۶؍ ملین یمنی باشندوں کو اشیائے خورد و نوش عدم دستیاب ہے۔