یروشلم کے تحفظ کے لئے تمام مسلمانو ں پر اردغان کا زور

استنبول: ترکی ک صدر رجب طیب اردغان نے اسرائیل کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقابت بہتر بنانے کے باوجود صیہونی ملک کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے آج تمام مسلمانوں پر زوردیا کہ فلسطینی کاز کی دفاع کریں۔

مسلم اکثریتی ملک ترکی کے صدر نے کہکہ مسلمانوں کی یہ مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینی کاز کا دفاع او ریروشلم کا تحفظ کریں۔ نیز مسجد اقصیٰ کی صیانت ان بچوں پر ہی نہ چھوڑیں جائے جو پتھرووں کے سواء کسی اور ہتھیار سے مسلح نہیں ہیں۔یروشلم کے پرانا شہر میں واقع مسجد اقصیٰ مسلمانوں او ر یہودیوں کے لئے مقدس ہے ۔

اردغان نے استنبول میں یروشلم پر ایک سمپوزیم سے خطاب کرتے یوئے اسرائیلی مسجدوں میں اذاں کے لئے لاؤ ڈ اسپیکرس کی کم آواز کرنے سے متعلق تجویز کی مذمت بھی کی۔

انہوں نے یہ تبصرہ ایک ایسے وقت کیا جب اردغان کا ملک ترکی اور اسرائیل کے مابین ایک مصالحتی سمجھوتہ کے تحت سفیروں کے تبادلے کی تیاریوں میں ہیں۔

یہ دونوں ملک جن کے کئے دہوں سے سفارتی تعلقات فلوٹیلا واقعہ کے بعد منقطع ہوگئے تھے مگر مذکورہ دونوں ممالک نے اپنے سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ اردغان اپنی حکومت کے خلاف ناکام بغاوت کے اسرائیل کے ساتپ سفارتی تعلقات کی بحائی اور صیہونی مملکت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا اعلان کیاتھا۔