ہیما مالینی ۔ میں جب چاہئے تب چیف منسٹر بن سکتی ہوں‘ مگر میری دلچسپی نہیں ہے۔ 

اداکارہ نے اس بات کا بھی دعوی کیا ہے کہ وہ رکن پارلیمنٹ ایک اداکار ہ ہونے کی وجہہ سے ہیں۔ہیمامالینی نے کہاکہ’’ میں زیادہ تر اپنے بالی ووڈ نام سے پہچانی جاتی ہوں‘ جس کو ڈریم گرل کہتے ہیں‘‘
جئے پور۔ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیمامالینی نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ وہ کسی بھی وقت چیف منسٹر بن سکتی ہیں مگر وہ دیگر چیزوں کو پورا کرنے کے لئے فری رہنا پسند کرتی ہیں۔

انہوں نے راجستھان کے بانسواڑہ شہر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ میں زیادہ توجہہ نہیں دیتی۔ اگر میں چاہوں تو ایک منٹ میں بن سکتی ہوں‘ مگر میں خود کو جکڑا ہوا دیکھنا نہیں چاہتی۔ میری حمل ونقل کی آزادی ختم ہوجائے گی‘‘۔

انہوں نے اپنی فلمی کیریر کی وجہہ سے رکن پارلیمنٹ ہونے کا بھی دعوی کیا۔ انہو ں نے کہاکہاداکارہ نے اس بات کا بھی دعوی کیا ہے کہ وہ رکن پارلیمنٹ ایک اداکار ہ ہونے کی وجہہ سے ہیں۔ہیمامالینی نے کہاکہ’’ میں زیادہ تر اپنے بالی ووڈ نام سے پہچانی جاتی ہوں‘ جس کو ڈریم گرل کہتے ہیں‘‘۔

بطور ماتھرا رکن پارلیمنٹ ان کے رول پر جب پوچھا گیا تو انہو ں نے کہاکہ پچھلے چارسالوں میں نے بہت ہی سخت محنت کی ہے۔ وہ اپنی حلقہ کو کرشنا کی ’’نگری‘‘ پکارتی ہیں اور کہاکہ وہ ’برجواسی ‘لوگوں کی ترقی کے لئے کام کرکے مجھے کافی خوشی محسوس ہوتی ہے۔

انہوں نے پانی کے بحران کو بین الاقوامی مسلئے قراردیا۔ رکن پارلیمنٹ نے وزیراعظم نریند رمودی کی یہ کہتے ہوئے ستائش کی کہ انہو ں نے کسانوں‘ عورتوں او رغریبوں کے لئے کام کیاہے اور ان کی قیادت میں ملک نے کافی ترقی کی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ’’ ان کے جیسا وزیراعظم تلاش کرنا مشکل ہوگا۔ اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈر بہت کچھ کہتے ہیں مگر ہمیںیہ دیکھنا چاہئے کہ کس نے ملک کے زیادہ کام کیاہے‘‘۔ ایک مذہبی تقریب میں اپنا مظاہرہ پیش کرنے کے لئے بھارت ناٹیم میں پدما شری کا ایوارڈحاصل کرنے والی ہیما مالینی راجستھان کے بانسواڑہ پہنچی تھیں۔