ہندوستان کا پہلا انتہا پسند ہندو: کمل ہاسن

اراوا کروچی (ٹاملناڈو) 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اداکار و مکل ندھی مائم پارٹی کے بانی کمل ہاسن نے ایک تنازعہ چھیڑتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد ہندوستان کا پہلا انتہا پسند ایک ہندو تھا۔ اُن کا اشارہ ناتھورام گوڈسے کی طرف ہے جس نے گاندھی جی کا قتل کیا۔ کمل ہاسن کے تبصرے پر اسٹیٹ بی جے پی نے شدید ردعمل ظاہر کیا اور اداکار و سیاستداں کو انتشار پسند سیاست میں ملوث ہونے کا مورد الزام ٹھہرایا۔ کمل ہاسن گزشتہ شب یہاں انتخابی مہم چلارہے تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ ایسے فخریہ ہندوستانیوں میں خود کو شامل سمجھتے ہیں جو مساوات کی بات کرتے ہیں اور ترنگے کے تین رنگ اِسی کو ظاہر کرتے ہیں۔