ہماری بات

والدین ، سرپرستوں اپنے بڑوں اور اساتذہ کی باتوں کو غور سے سنا کیجئے اور ان کا کہنا مانیں اور ان کی باتوں پر عمل کیجئے ۔ کوئی بھی والدین بچوںکا برا نہیں چاہتے ہیں ۔ ہرکوئی یا ہر والدین ، ہر سرپرست اپنے لاڈلوں کو اچھی تربیت دینے کا متمنی ہوتا ہے ۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ ان کا لاڈلا پڑھ لکھ کر اعلی تعلیم حاصل کرے اور بڑا آدمی بنے ۔ بس آگے بڑھے یہ خواہش ہر باپ کی ہوتی ہے ۔
خواہ وہ امیر ہو یا غریب ہو سب کا ایک ہی عزم ہوتا ہے ۔ پیارے بچو ! والدین اگر ڈانتے چلاتے ہیں تو اس کے پیچھے ان کی تڑپ ہوتی ہے والدین ڈانتے چلاتے ضرور ہیں لیکن اس میں ان کا پیار بھی چھپا ہوتا ہے جس طرح آپ نے کسی کمہار کو مٹکا بناتے وقت دیکھا ہوگا کہ وہ ظاہری طور پر لگتاہے کہ مٹکے کو ٹھوک رہا ہے مار رہا ہے ۔ دراصل ہم نے اس کا دوسرا ہاتھ نہیں دیکھا ہوتا ہے جو مٹکے کے اندر سے اس کو سہارا دیتا ہے یاد رکھیں کمہار کا ایک ہاتھ باہر سے مارتا ہوا نظر آتا ہے لیکن ایک ہاتھ اندر سے سہارا دیتے ہوئے ہمیں نظر نہیں آتا یہی حال والدین ، سرپرستوں اور اساتذہ کا ہوتا ہے ۔ جن کی ڈانٹ فٹکار کچھ اور اندر سے کچھ اور پیارے بچو ! اپنے بڑوں کی قدر کیجئے ان کی باتوں کا ہرگز برانہ ماننا ان کی باتوں کو سننا اور اس پر عمل کرنے میں ہی آپ کی بھلائی ہے ۔
…………چاچاجان