ہلدی کے مرکب سے احساس جلن کا انسداد

کرکومن پر مبنی ایک دوا ، ایک مرکب جو ہلدی میں پایا جاتا ہے کئی امراض جیسے ذیابیطس ، امراض قلب اور عضلات کے درد کے امراض میں ہونے والی جلن سے چھٹکارا دلاسکتا ہے ۔ انسداد جلن اور سائنسی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ کرکومن صحت بہتر بناتا ہے کیونکہ اس سے جلن کم ہوتی ہے لیکن یہ جسم میں اچھی طرح جذب نہیں ہوتا ۔ غذا یا غذا کی تکمیل کرنے والی مصنوعات میں شامل بیشتر کرکومن آنتوں میں رہ جاتا ہے اور اس کا جو حصہ جسم میں جذب ہوتا ہے وہ تیز رفتار نشوونما فراہم کرتا ہے۔
عضلات کے درد اور جلن کے محقق نکولس ینگ اوہایو یونیورسٹی نے کہا کہ کرکومن کے انسانی جسم پر طبی اثرات اس کے مدافعتی نظام کو تقویت دیتے ہیں۔ تحقیق میں کرکومن کا سفوف ارنڈی کے تیل اورپالیتھیلین گلائی سال میں حل کیا گیا تھا۔ اس عمل کے ذریعہ مرکب انسانی جسم میں جذب ہوجاتا ہے اور خون کی روانی کے ذریعہ تمام اعضائے جسمانی تک پہنچ جاتا ہے ۔ محققین نے پتہ چلایا کہ کرکومن مخصوص مدافعتی خلیوں کی پیداوار میں کمی کرتا ہے جن سے مٹاپا اور امراض قلب پیدا ہوتے ہیں ۔ ینگ اور اس کے ساتھیوں نے پتہ چلایا کہ کرکومن کی موجودہ نوعیت جلن کا انسداد کرسکتی یا اس میں کمی کرسکتی ہے ۔ اسے روزانہ غذا میں کمی کی تکمیل کیلئے استعمال کی جانے والی مصنوعات کی شکل میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ یہ کئی امراض میں ہونے والی جلن کی روک تھام کرسکتی ہے ۔ جلن حد سے زیادہ فعال مائیکرو فیجس کی وجہ سے ہوتا ہے جو قلب سے مربوط شریانوں کے امراض ، مٹاپے سے متعلق امراض ، عضلات کے درد ، جلن کے ساتھ اجابت کے مرض اور ذیابیطس وغیرہ امراض کی وجہ ہوتے ہیں۔ کرکومن ان مائیکرو فیجس کی روک تھام کرتا ہے جس کے نتیجہ میں ان تمام امراض اور ان میں ہونے والی جلن کا بھی انسداد ممکن ہے ۔