ہریانہ میں13سال کے لڑکے سولا ر پاؤ ر سے چلنے والی گاڑی تیار کی

ہریانہ: ہریانہ کے ایک کم عمر لڑکے سولار پاؤ ر سے چلنے والی موٹر سیکل تیار کی ہے اب اس کا خواب ہے کہ وہ سولا ر پاؤر سے چلنے والی کار تیار کرے جس ٹاٹا موٹرس کی تیار کردہ نینو کار سے بھی کم قیمت کی ہوگی۔

رواری کے ساکن اونیت کمار عمر 13کا دعوی ہے کہ ان کی گاڑی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 20کیلو میٹرفی گھنٹہ ہوگی جس میں چارجنگ پورٹس بھی لگائے گئے ہیں اور مخالف نیندرالارم بھی نصب کیاگیا ہے۔

ماضی میں اونیت نے ایکو فرینڈلی ائیر کولر‘ سولار اسپرے پمپ اور سولار کے کھلونے بھی تیار کرچکا ہے۔اونیت ضلع اور ریاستی سطح کے مقابلوں میں متواتر حصہ لیتے آرہا ہے اور اب وہ بین الاقوامی طرز کے مقابلوں میں بہت جلد شامل ہوگا۔

اونیت کے والد کا دعویٰ ہے کہ ہریانہ کے وزیرتعلیم رام بیلاس شرما نے سال 2015میں ان کے بیٹے کو51000کے انعام کا اعلان کیاتھا مگر وہ اب تک انہیں نہیں ملا۔

اونیت کے والد نے کہاکہ اپنے بیٹے کی حوصلہ افزائی کے لئے وہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔

اونیت کے کارناموں سے متاثر مرکزی یکومت نے فیصلہ لیاہے کہ وہ اس لڑکے کو جاپان روانہ کریگی جہاں پر ٹیکنالوجیکل تکنیک سے واقفیت حاصل کرسکے