ہجومی تشدد کی روک تھا م حکومت کی اہم ذمہ داری ہے : مفتی مکرم احمد

نئی دہلی : مسجد فتح پوری کے شاہی امام مولانا ڈاکٹر مفتی مکرم احمد نے نماز جمعہ قبل اپنے خطاب میں کہا کہ لوگوں کو رمضان المبارک کے بعد بھی عبادتوں سے پرزور دیا ہے ۔

شاہی امام مفتی محمد مکرم احمد نے پلکھوا گاؤں میں قاسم اور سمیع کے ساتھ مارپیٹ کرنے او رہجومی تشدد میں قاسم کی ہلاکت اور سمیع کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کی اور شدید رنج و غم کا اظہار کیا او رمتاثرین کو معاو ضہ دئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔اورخاطیوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔

شاہی امام نے کہا کہ اگر حکومت دادری کے اخلاق کے ہجومی ہلاکت پر فوری کارروائی کرتی توایسے واقعات رونما نہیں ہوتے ۔شاہی امام نے اسرائیلی حکومت کے ذریعہ غزہ میں اور فلسطین میں معصوم جانوں کی ہلاکتوں پر شدید غم کا اظہار کیا ہے اور اقوام متحدہ کی ستائش کی کہ وہ اسرائیل کے بارے میں رپورٹ عام کررہا ہے ۔

مفتی مکرم احمد نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حقوق انسانی کے تحفظ میں اقدامات کرنے چاہئیں اور اسرائیل کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے ۔