ہاردیک پٹیل کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال۔ ٹی ایم سی اور آرجے ڈی نے مدد کیلئے بڑھایاہاتھ۔

بھوک ہڑتال کیمپ پہنچ کر ہاردیک سے ملاقات کرنے والے ترنمول انگریس کے دنیش ترویدی بھی شامل تھے جنھوں نے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کی بھیجی گئی راکھی پاٹیدار لیڈر کو باندھی
گاندھی نگر۔کسانوں کے قرضوں کی معافی اور پاٹیدار سماج کے لئے تحفظات کا مطالبہ کرتے ہوئے پاٹیدار انامت لیڈر ہاردیک پٹیل کی شروع کی گئی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال اتوار کے روز دوسرے دن میں پہنچ گئی ‘جنھیں ترنمول کانگریس اور آرجے ڈی نے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔

بھوک ہڑتال کیمپ پہنچ کر ہاردیک سے ملاقات کرنے والے ترنمول انگریس کے دنیش ترویدی بھی شامل تھے جنھوں نے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کی بھیجی گئی راکھی پاٹیدار لیڈر کو باندھی۔

آر جے ڈی کے نمائندے بھارت بھوشن منڈل نے بھی پی اے اے ایس سربراہ سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے احتجاج سے اظہار یگانگت ظاہر کیا۔منڈل نے کہاکہ’’ ہاردیک ایک قومی لیڈر کے طور پر ابھر رہے ہیں اور ریاست میں بی جے پی حکومت ان کے مطالبات کو دبانے کی کوشش کررہی ہے‘‘۔

منڈل کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے پی ٹی ائی نے بتایا کہ آر جے ڈی لیڈر او ربہار کے سابق نائب وزیراعلی تیجسوی یادو اور دیگر آنے والے دنوں می ں ہاردیک سے ملاقات کے لئے آسکتے ہیں۔

ہاردیک نے دعوی کیا ہے کہ قومی لیڈران جیسے ممتا بنرجی‘ شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے‘ دہلی چیف منسٹر ارویندر کجریوال ‘ سماج وادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو بھی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال میں شریک ہوسکتے ہیں۔

اتوار کے روز جیسے راکھی کو تہوار آیا ہردیک کی بہن مونیکا اور دیگر کئی پاٹیدار خواتین انہیں راکھی باندھنے کے لئے بھوک ہڑتال کیمپ پہنچے۔

راکھی باندھنے کے بعد مونیکا نے کہاکہ ان کا بھائی سماج کے لئے لڑائی لڑرہا ہے‘ اور وہ بھگوان سے پراتھنا کررہی ہے کہ ہیں اس کے بھائی کو حوصلہ ملے۔

بعدازاں سولا سیول اسپتال کی ایک ٹیم ہاردیک کے گھر پہنچی جہاں پر بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے‘ ہاردک نے احمد آباد اور گاندھی نگر میں بھوک ہڑتال منعقد کرنے کی اجازت مانگی تھی جس کو مسترد کئے جانے کے بعد انہوں نے اپنے گھر ہی میں بھو ک ہڑتال کا آغاز کردیا۔

احمد آبادضلع مجسٹریٹ نے احتیاطی اقدام کے طور پر سی آرپی سی کے تحت دفعہ144نافذ کردیا ہے۔ بھوک ہڑتال شروع کرنے کے بعد ہاردیک نے دعوی کیا ہے کہ پولیس اب تک 16000حامیوں کو گرفتار کرلیا ہے اور اہم شاہراؤں پر جو احمد آباد کی طرف آتی ہے رکاوٹیں کھڑے کرتے ہوئے لوگوں کو یہاں پر آنے سے روکنے کاکام کررہے ہیں۔