ہاتھی کا قد صرف 60 سنٹی میٹر…!

بچو! یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ ہاتھی کی جسامت اور اس کا وزن بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اتنا زیادہ کہ زمین پر بسنے والا کوئی بھی جانور اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ ہاتھی ہمیشہ ہی سے اتنا بھاری بھرکم نہیں ہوا کرتا تھا۔ جس زمانے میں ہاتھی نمودار ہوئے تھے تو اُس وقت ان کی جسامت اور وزن بہت کم ہوتا تھا۔
اسے اس جسامت تک پہنچنے کے لئے کئی پُراسرار اور حیرت انگیز مراحل سے گزرنا پڑا ہے۔آج سے چار کروڑ سال پہلے ہاتھیوں سے ملتا جلتا جو جانور نمودار ہوا تھا، اس کا قد صرف 60 سنٹی میٹر تھا۔ اسے اُس زمانے میں موئیری تھیریم (Moeritherium) کا نام دیا گیا تھا اور یہ اولین ہاتھیوں کی نسل سے تھا۔ اسی طرح جب پانچ کروڑ سال قبل گھوڑے نمودار ہوئے تو یہ بھی بہت چھوٹے تھے اور گھوڑے کی انگلیاں ہوا کرتی تھیں جو بلیوں کی انگلیوں کے برابر تھیں اور تقریباً 20 سنٹی میٹر لمبی تھیں۔