ہائیکورٹ نے ارنب گوسوامی سے تھرور کے ہتھک عزت کی درخواست کا جواب دیں

ئی دہلی:دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے روز کوشش کی ہے کہ ارنب گوسوامی اور ان کے چیانل ریپبلک ٹی وی کے خلاف کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے جو ہتک عزت کا مقدمہ دائرکیا ہے اس پر اپنا جواب پیش کریں۔

تھرور نے اپنی درخواست میں گوسوامی اور ان کے چیانل سے دوکروڑ روپئے کاہرجانہ وصول کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے کیونکہ مذکورہ چیانل نے مبینہ طور پر تھرور کی متوفی بیوی سنندا پشکر کی موت پرنشر نیوز کے دوران مذکورہ چیانل کے ذریعہ توہین آمیز ریمارکس پیش کئے ہیں۔

سنوائی کے لئے مقرر اگلے تاریخ یعنی 16اگست تک جواب داخل کرنے کے متعلق گوسوامی اور ان کے چیانل کو نوٹس جاری کرنے کے دوران جسٹس من موہن نے کہاکہ ’’ بیان بازیوں سے ہٹ کر آپ ایک کہانی چلاسکتے ہیں ‘ آپ حقائق پیش کرسکتے ہیں ۔ آپ کسی کانام نہیں لے سکتے۔ جو بناء جواز کے ہے‘‘۔

ٹی او ائی کی خبر کے مطابق سینئر وکیل سلمان خورشیدجو تھرور کی جانب سے عدالت میں پیش ائے تھے نے کہاکہ گوسوامی اپنے چیانل کے ذریعہ جو الزامات تھرور پرلگائے ہیں اس کو ثابت کرکے دیکھائیں۔وہیں گوسوامی کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے والے وکیل سندیب سیٹھی نے کہاکہ انہیں ہدایت دینے کی ضرورت نہیں ہے وہ اپنا پیش کردہ بیان کو ثابت کرکے دیکھائیں گے۔

لوک سبھا یم پی نے عدالت سے کہاکہ وہ دہلی پولیس کی جانب سے جاری تحقیقات تک ریپبلک ٹی وی پر ان کی بیوی کے متعلق خبر کی نشریات پر روک لگائے۔ششی تھرور نے ہتک عزت کا ایک مقدمہ 26مئی کو درج کیا ہے جس کی تصدیق ان کے ٹوئٹر سے بھی ہوئی ہے۔