گھر کی چابیوں کی شناخت کا آسان طریقہ

اکثر جب بھی پرس سے چابیوں کا گھچا نکالا جاتا ہے تو سمجھ نہیں آتا کہ کونسی چابی کس جگہ کی ہے ، کئی چابیاں دیکھنے میں ایک جیسی نظر آتی ہیں ، اس لئے خواتین گھر پہنچنے کے بعد دروازے پر کھڑے ہو کر کافی دیر تک مختلف چابیوں کو آزماتی نظر آتی ہیں کہ کوئی تو چابی ہوگی جس سے تالا کھل جائے گا ۔ خواتین کیلئے اس سے بچنے کا ایک طریقہ بھی ہے ، اگر خواتین کے پاس گھر میں محتلف رنگوں کی نیل پالش موجود ہے تو سمجھیں مسئلہ حل ہوگیا ۔ چابیوں کو اگر مختلف نیل پالش کا استعمال کر کے رنگ دیا جائے اور ساتھ یہ یاد رکھا جائے کہ کونسی چابی کس کمرے یا دروازے کی ہے یا پھر چابی کے اوپر ہی اس جگہ کے ابتدائی چند الفاظ لکھ لئے جائیں تاکہ اسے دیکھتے ہی فورا سمجھ آجائے کہ یہ چابی کس جگہ کی ہے ، اس طرح یقیناً خواتین کیلئے چابی پہچاننا اور ان کا استعمال کرنا آسان ہوجائے گا ۔