گوہر نایاب

٭ آغاز کرو … بسم اللہ کے ساتھ
٭ وعدہ کرو … اعتماد کے ساتھ
٭ عمل کرو … یقین کے ساتھ
٭ سنو … توجہ کے ساتھ
٭ کہو … اختصار کے ساتھ
٭ آرام کرو … اطمینان کے ساتھ
٭ مقابلہ کرو … بہادر کے ساتھ
٭ محبت کرو… انسانیت کے ساتھ
٭ تولو … ایماندار ی کے ساتھ
٭ کھاو … اعتدال کے ساتھ
٭ انتظار کرو … صبر کے ساتھ
٭ تقسیم کرو … سخاوت کے ساتھ
٭ بحث کرو … دلائل کے ساتھ
٭ تمناکرو… امید کے ساتھ
٭ غور کرو … گہرائی کے ساتھ
٭ بھلائی کرو … فراخدلی کے ساتھ
٭ عبادت کرو … پابندی کے ساتھ
٭ صبر کرو … اللہ پر مکمل بھروسہ کے ساتھ

رخسنی فاروقی
اقوال زریں
٭ دولت و رتبہ اور اختیار ملنے سے انسان بدلتا نہیں بلکہ اس کا اصلی چہرہ سامنے آجاتا ہے ۔
٭ غلطی ماننے اور گناہ چھوڑنے میں کبھی دیر مت کرو ، کیوں کہ سفر جتنا طویل ہوتا جائے گا واپسی اتنی ہی دشوار ہوگی ۔
٭ آپ جنہیں بیوقوف سمجھ رہے ہوتے ہیں وہ حقیقتاً بیوقوف نہیں ہوتے بلکہ وہ آپ کی حرکتیں نظراندام کررہے ہوتے ہیں۔
٭٭٭٭