گوشت اور الکوہل سے بھرپور غذا سگریٹ نوشی کے مساوی مضر

سگریٹ نوشی ، مویشیوں کے گوشت سے بھرپور غذا اور الکوہل کینسر لاحق ہونے کی تقریباً مساوی شرحیں رکھتے ہیں۔ ایک نئی تحقیق کے بموجب جو ایک ماحولیاتی تحقیق ہے جس میں 87 ممالک کے مرد و خواتین کو لاحق ہونے والے مختلف اقسام کے کینسر لاحق ہونے کی شرحیں اور ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار کا کینسر لاحق ہونے کی شرحیں اور 157 ممالک میں کینسر لاحق ہونے کی شرحوں کی معلومات حاصل کی گئیں۔ ان معلومات اور اعداد و شمار کا مختلف خطروں کے عناصر کے تناظر میں تقابل کیا گیا ۔ غذائی فراہمی کی معلومات اقوام متحدہ کے شعبہ اغذیہ و زراعت سے حاصل کی گئیں۔ 1980 ء تک مختلف ادوار کی معلومات شامل کی گئی تھیں چنانچہ عام طورپر غذائی تبدیلیوں اور کینسر کے عروج کی شرحوں کے درمیان 20 سال کی مدت کے دوران کی معلومات جمع کی گئیں۔ مویشیوں کے گوشت کی فہرست میں گوشت ، دودھ ، مچھلی اور انڈے شامل تھے ۔ پھیپھڑوں کا کینسر لاحق ہونے کے واقعات کی شرحیں سگریٹ نوشی اور فضائی آلودگی جیسے عناصر کی بنیاد پر مرتب کئے گئے۔ یہ فہرست پھیپھڑوں کا کینسر اور دیگر اقسام کے کینسر میں حصہ لینے والے تمام عناصر کو یکجا کرتی ہے ۔
زندگی بھر سگریٹ نوشی کی بنیاد پر تیار کردہ فہرست کبھی کبھی سگریٹ نوشی کی بنسبت زیادہ جامع فہرست تھی ۔ شمسی بالائے بنفشی ۔ بی اشعاع اور وٹامن ڈی کی تیاری کی فہرست کیلئے عرض البلد کو استعمال کیا گیا ۔ اعلیٰ معیاری کینسر کے 87 ممالک میں سگریٹ نوشی اور مویشیوں کی مصنوعات کے عناصر کینسر لاحق ہونے کے واقعات میں سے نصف سے زیادہ کے ذمہ دار تھے ۔ الکحل کے مشروبات کی سربراہی کے نتیجہ میں کینسر لاحق ہونے کے چند واقعات پیش آئے۔ مردوں میں سگریٹ نوشی کی فہرست مویشیوں کے مصنوعات کی فہرست سے دگنی اہمیت رکھتی ہے۔ مویشیوں کی مصنوعات کے استعمال سے جس قسم کا کینسر لاحق ہوتا ہے اس میں عورتوں میں چھاتی کا کینسر ، رحم ، گردوں ، بیضہ دانی ، پتہ ، مثانہ ، لبلبہ ، تھائیرائیڈ کا کینسر اور ملٹیپل مائلوما شامل ہیں۔ مویشیوں کی مصنوعات سے کینسر کے خطرہ میں اضافہ کی وجہ غالباً یہ ہے کہ گوشت کے استعمال سے جسم کی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے ۔ چنانچہ رسولیوں کی افزائش میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔ اس کی وجہ انسولین جیسے فروغ پانے والے عناصر ہوتے ہیں۔ موجودہ تحقیق اس گوشہ تک بھی وسیع ہے جسے چند سال قبل بری طرح نظرانداز کیا گیا تھا ۔ نوجوان خواتین کے گوشت کے استعمال سے بھی چھاتیوں کا کینسر لاحق ہوتا ہے ۔ یہ ایک اہم تحقیقات ہے جو غذا اور کینسر کا تعلق ظاہر کرتی ہے ۔