گوتم بدھ کی کُٹیا

مشرقی یو پی کے ضلع سدھارتھ نگر ہیڈکوارٹر سے 22 کلو میٹر کی دوری پر واقع پیرھوا ( علی گڑھوا ) تاریخی شواہد کے مطابق تقریباً 2000 قبل مسیح گوتم بدھ کی 29 سال تک قیامگاہ رہا جہاں انہوں نے اپنے بھکشووں ( معتقدین ) کوگیان ( علم ) بانٹا ۔ یہ مقام سرحد نیپال سے 30 کلو میٹر دوری پر واقع لمبنی گارڈن ( گوتم بدھ کی جائے پیدائش ) سے تقریباً ایک گھنٹے کی مسافت پر ہے ۔ بعض مورخین نے سدھارتھ نگر کو ہی گوتم بدھ کی جائے پیدائش مانا ہے ۔ یہاں آج تک بڑا پرامن ماحول رہا ہے ۔ یہاں گوتم بدھ کے نام پر ایک یونیورسٹی قائم ہے ۔