گجرات کے رکن اسمبلی اور دلت لیڈر جگنیش میوانی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں۔ ویڈیو

احمد آباد۔گجرات کے رکن اسمبلی جنگیش میوانی نے مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکی آمیز فون کالس کا تذکرہ کیاہے۔ میوانی کے ساتھ کوشک پرمار جنھوں نے جان سے مارنے کی دھمکی پر مشتمل فون کالس وصول کیاتھا نے میوانی کے اسمبلی حلقہ وڈگام پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے‘ جوبنسکانتھا ضلع کا حصہ ہے۔

ایجنسیوں کے مطابق سب انسپکٹر آر پی ژالہ نے کہاکہ ’’ پرما ر وڈگا م میں میوانی کا دفتر سنبھالتے ہیں۔ان کی شکایت پر ہم نے ایک مقدمہ فون کرنے والے خلاف درج کرلیاہے جس نے اپنی شناخت راجیومشرا کے طور پر ظا ہر کی ہے‘‘۔

مسٹر ژالہ نے کہاکہ مذکورہ شخص نے پرمار کو فون کرکے مسٹر میوانی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ ائی پی سی کے دفعہ207کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

مسٹر پرمار نے پولیس کو بتایا کہ وہ مسٹرمیوانی کے پرانے نمبر کے ساتھ موبائیل فون اپنے پاس رکھتے ہیں او ر اس نمبر ویڈگام اسمبلی حلقہ کے کئی لوگ واقف نہیں ہیں۔مسٹر میوانی نے دھمکی کے متعلق جانکاری ملنے پر جس نمبر سے دھمکی آمیز فون کالس آرہے تھے وہ نمبرات اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر پوسٹ کئے ہیں۔مسٹر میوانی نے مبینہ طور پر کہاکہ فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی اس طرح دھمکیا ں ملنے کے باوجود پولیس نے اب تک کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔

راشٹریہ دلت ادھیکار منچ جو کہ ایک مقامی تنظیم ہے نے اعلان کیاہے کہ وہ گاندھی نگر میں ریاست کے پولیس سربراہ سے ملاقات کرتے ہوئے مسٹر میوانی کے لئے وائی زمرے کی سکیورٹی کا مطالبہ کریں گے۔

سیاست ویب ٹیم کی رپورٹ