گجرات انتخابات میں بی جے پی کے خلاف کام کرنے کی ہاردک نے دی دھمکی

احمد آباد۔پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل کی چھ ماہ بعد گجرات واپسی عمل میں ائی‘ انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ پاٹیدار سماج کو سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی شعبہ جات میں درکار تحفظات کی عدم فراہمی پر وہ گجرات کے مجوزہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے خلاف مہم چلائیں گے۔

بی جے پی کا نام لئے بغیر ‘ پٹیل نے کہاکہ’’ میرا کوئی سیاسی منشاء نہیں ہے مگر میں اسے اپنا راستہ بناؤں گا ان کے خلاف جو پاٹیداروں کی امیدوں کو روندنے کی کوشش کریں گے‘‘۔

اودئے پورسے گجراتی ٹی وی چینل بات کرتے ہوئے پٹیل نے کہاکہ ’’ میری لڑائی اور شدت کے ساتھ جار ی رہے گی اور میں ان تمام لوگوں کے خلاف کھڑا رہوں گا جو کمیونٹی کے ساتھ ناانصافی کریں گے‘‘۔

پاٹیدار تحریک کے دوران پولیس فائیرنگ میں ہلاک ہونے والوں کو حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ یہ بی جے پی حکومت نے 16ماہ کی تحریک کے دوران ہلاک ہونے والے شہیدوں کے لئے اب تک کچھ نہیں کیا۔

اس کو ہم کیسے بھول سکتے ہیں؟‘‘۔ پاٹیدار انامت اندولن سمیتی کنونیر نے مزیدکہاکہ ’’انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو مدد نہیں کرونگامگر ضرور ان کے خلاف کام کریں گے جو پائیداروں کے مفاد ات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں‘‘

۔پٹیل کو گجرات ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کی جانب سے داخل کردہ غداری مقدمہ میں چھ ماہ کے لئے شہر بدرکردیاتھا‘ اور چھ ماہ کی تکمیل کے بعد وہ 17جنوری کو راجستھان کے اودئے پور سے شہر واپس ہوئے ہیں۔
IANS