گائے کی سیاست میں مقابلہ آرائی کے لئے مدھیہ پردیش میں کانگریس گاؤ شالہ تعمیرکریگا

بھوپال ۔ گائے کی سیاست کی مقابلہ آرائی میں مدھیہ پردیش کانگریس چیف کمال ناتھ نے وعدہ کیاہے کہ اگر پارٹی 2018میں اسمبلی الیکشن میں ریاست میں برسراقتدار آتی ہے تو ہر پنچایت میں ان کی پارٹی ایک گاؤشالہ تعمیرکرائے گی۔

انہوں نے پیر کے روز ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ’’ ہم ہر پنچایت میں گاؤ شالہ تعمیرکریں گے ۔ یہ کوئی کھوکھلے دعوی نہیں بلکہ ایک وعدہ ہے‘‘۔پہلی مرتبہ انہوں نے برسرعام اتوار کے روز ویدیشا کے ایک گنج ٹاؤن میں ایک ریالی کے دوران انہوں یہ وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے ریالی میں کہاکہ ’’ بی جے پی ’ گاؤ ماتا ‘ کی سیاست میں بی جے پی شامل ہوئے ہیں‘ مگر اس کے عوض میں کچھ نہیں ہے اور سینکڑوں گائے فوت ہورہی ہیں۔اگر کانگریس اقتدار میںآتی ہے تو ریاست بھر میں پنچایتی سطح پر گاؤ شالہ قائم کیاجائے گا‘‘۔

چیرمن مدھیہ پردیش گائے تحفظ بورڈاکھیلیش وار آنند گری نے ناتھ کے دعوی کو ’’ سیاسی کھیل قراردیا۔

گری نے ٹی او ائی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ مدھیہ پردیش میں کانگریس کے دور میں صرف دو کروڑ روپئے گاؤ رکشہ بورڈ کے لئے جاری کئے گئے تھے۔او ربی جے پی دور حکومت میں سو کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں۔ کانگریس کو گاؤ رکشہ کے متعلق بات کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

یہ وہی کانگریس ہے جس نے ملک بھر میں گاؤ رکشہ کی مخالفت کی ہے۔

ناتھ کو اس بات کی وضاحت کرنے ہوگی کہ کتنے کانگریس لیڈر مدھیہ پردیش میں گاؤ شالہ رکھتے ہیں۔ یہ سیاسی حربہ ہے جس کااستعمال کانگریس کررہی ہے‘‘