گائے ذبح کرنے کی افواہ میں پولیس نے مسلمانوں کے گھروں پر دھاوے کئے۔ تصادم میں اٹھ زخمی

مظفر نگر:شیر پور گاؤں میں پولیس کوگائے ذبح کرنے کی اطلاع ملنے پر دھاوے کے دوران پولیس ٹیم پر پتھراؤ میں کم ازکم اٹھ لوگ بشمول بچے او رپولیس جواب شامل ہیں زخمی ہوگئے۔

سٹی ایس پی راکیش کمار سنگھ نے پی ٹی ائی سے کو بتایا کہ مشکل اس وقت بڑھ گئی جب پولیس نے اسلام اور حسرات کے گھر گائے ذبح کئے جانے کی پولیس ہلپ لائن نمبر100 پر اطلاع کے بعد دھاوے میں مصروف تھے۔پولیس نے گائے ذبح کی افواہ پر اسلام اور حسرات کے گھر پر دھاوا کیا۔

پولیس نے افطار کے وقت دھاوا کیاجس کی وجہہ سے اسلام نے اعتراض کرتے ہوئے پولیس کو آلوکے سالن کی تیاری کا مشاہدہ کروایااور انہیں وہا ں چلے جانے کو کہا۔ گائے ذبح ہونے کے ثبوت نہ ملنے پر پولیس نے چولہے پر جاری پکوان کے برتن کی جانچ شروع کردی۔

پولیس نے صحن میں آلو او ر گوبی پھینک پرپوچھنے لگے کے گوشت کہاں ہے۔ پولیس نے جانچ کے دوران مکینون کے ساتھ بدسلوکی بھی کی ہے۔

ایک گاؤں والے شہزاد کے مطابق ‘ پولیس نے پوچھا گوشت کہاں ہے۔ جب اس نے کہا مجھے نہیں معلوم میں روزہ ہوں تو پولیس نے اس لات گھونسوں کے ساتھ تمانچے رسید کئے۔

عینی شاہدین کا دعوی ہے کہ جب پولیس کو تلاشی میں کچھ نہیں ملاتو اس نے قریبی مکانات کی تلاشی شروع کردی جو عوام میں برہمی کی وجہہ بنا۔ پولیس کاروائی کے خلاف پڑوسی علاقوں کیلئے جمع ہوگئے او رپولیس پر پتھراؤکرنے لگے۔پولیس نے کہاکہ تین پولیس کی موٹرسیکل بھی نذر آتش کردئے گئے۔

پولیس کے مطابق واقع کی اطلاع ملنے کے ساتھ ہی سینئر عہدیدار موقع پر پہنچے اور جہاں کہ حالات اب قابو میں ہیں۔پولیس ذرائع نے کہاکہ زائد پولیس فورسس کو مقام واقعہ پر متعین کردیاگیا ہے تاکہ علاقے سے کشیدگی کو ختم کیاجاسکے۔