کے ایس اے نے چارملین برمیوں کو اقامہ جاری کیا

جدہ:مذہبی جبر کی وجہہ سے ملک چھوڑنے پر مجبور چار ملین برمیوں کو کنگ ڈم آف سعودی عربیہ رہائشی اجازت ( اقامہ) فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بڑی تعداد میں برما کے شہری پچھلے 70سال کے زائد عرصے سے مملکت سعودی میں مقیم ہیں۔ مکہ میں برمی کمیونٹی کی شیخ ابو الشامہ عبدالمجیدنے سعودی حکومت کے برمی عوام کو راحت پہنچانے کے اقدام کی ستائش کی جس کی وجہہ سے وہ اب مملکت میں رہائش پذیر ہوسکتے ہیں۔

اب اقامہ ان کے طبی ‘ تعلیمی اور ملازمت کے مواقعوں کی فراہمی میں مدد گارثابت ہوگا۔ آج کی تاریخ تک170,000برمیوں کو اقامہ مل چکا ہے۔ عبدالمجید نے کہاکہ ’’ اس کے علاوہ اس نئی حکومت کے اقدام کے بعد اسٹوڈنٹس جو چیارٹیبل اسکولس میں تعلیم حاصل کررہے ہیں اب وہ پبلک اسکولس میں پرائمری اور سکینڈری سطح میں داخلہ لے سکتے ہیں‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ ان کا برما واپس جانے کا خواب ان کے دل سے اب ختم ہوچکا ہے کیونکہ ان کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے اس کے علاوہ پاکستان او ربنگلہ دیش انہیں پاسپورٹ دینے سے انکارکررہا ہے ۔ مسلمانوں کے خلاف زیادتیوں کے خوف نے بھی ان کے واپسی کے خواب کو اب چکناچور کردیاہے‘‘۔