کیرالا میں ’’نیپاہ وائرس ‘‘سے 16 افرد فوت

کوزی کوڈ ( کیرالا ) ۔31مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ریاست کیرالا میں نیپاہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ 28 سالہ بوڑھے آدمی کی لاکت کے ساتھ ہی یہ تعداد 16 پر پہنچ گئی ہے ‘ محکمہ صحت کے عہدیدار نے یہ بات بتائی جو کوزی کوڈ میڈیکل اسپتال ( کے ایم سی ایچ ) میں 29مئی سے زیر علاج تھا گذشتہ شب اس نے آخری سانس لی ۔ مزید دو افراد جو اس تباہ کن وائرس سے متاثر تھے وہ کے ایم سی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ مزید براں ’’ نیپاہ وائرس ‘‘ کے تباہ کرنہ ونے کی توثیق سے پہلے جو افراد وائرس سے متاثر افراد سے تعلق رکھے ہوئے تھے وہ ابھی اسپتال میں ماہر ڈاکٹرس کی نگرانی میں ہیں ۔ گذشتہ کل چہارشنبہ کو 55سالہ مدھو سودھن نے جو ضلع ’’ نیلی کوڈ ‘‘ میں رہتا ہے جس کا ایک خانگی دواخانہ میں علاج جاری تھا کل وہ آخری سفر پر روانہ ہوگیا ۔ واضح رہے کہ ’’ نیپاہ وائرس‘‘ ایک نئی ہلاکت خیز وائرس ہے جو انسان اور حیوان دونوں میں یکساں اثر کرتاہے جو شبہ کیا جاتا ہے کہ کیرالا کی ’’پیرمبارا ‘‘ کے ’’ اندھے کنویں‘‘ میں مردہ چمگاڈر پائے گئے تھے جسے وہاں کے رہائشیوں نے مذکورہ کنویں کا پانی استعمال کیا تھا جو بعد میں اس وائرس کو پھیلانے میں مددگار ثابت ہوا ۔