کیا بات ہے !

کیا بات ہے !
٭دو آدمی لڑ رہے تھے ۔ ایک کہنے لگا میں تو آپ کو شریف آدمی سمجھ رہا تھا ۔ دوسرا آدمی : میں نے بھی آپ کو شریف آدمی سمجھا تھا ۔ پہلا آدمی آپ تو درست سمجھے تھے غلطی پر میں ہی تھا ۔
٭استاد (شاگرد سے ) سرگرم سے کیا مراد ہے ؟شاگرد ( ہوشیاری سے ) جناب جس کے سر پر گرمی ہو وہ سرگرم کہلاتا ہے ۔
٭ایک پاگل دوسرے سے ایسا کرو میں ٹارچ جلاتا ہوں اور تم اس کی روشنی میں آسمان پر چڑھنا ۔ دوسرا بولا میں بیوقوف نہیں ہوں کہ میں اوپر چڑھوں اور تم ٹارچ آف کردو اور میں نیچے گر جاؤں ۔