کیا بات ہے

٭ گاہک ( دکاندار سے ) کیا آپ کے پاس چوہے مارنے کی دوا ہے ؟ دکاندار ہے تو سہی لیکن کیا آپ خود لے جائیں گے ؟ گاہک ( اُکتا کر ) نہیں چوہوں کو آپ کے پاس بھیج دوں گا ۔
٭ ایک کنجوس آدمی کو اپنے ملازم کی وجہ سے بہت منافع ہوا تو اس نے ملازم کو پانچ سوروپئے کا چیک بطور انعام دیا اور کہا۔ دیکھو: اگر اگلے سال بھی اسی طرح منافع ہو ا تو میں اس پر دستخط کردوںگا ۔
٭طفیل: سناؤ بھئی کمال نتیجہ کیسا رہا؟ کمال : میں تو پاس ہوگیا ہوں ، تم سناؤ ۔ طفیل : کیا سناؤں ، میرے تو نام کا پہلا  حرف ہی اُڑ گیا ۔