کیا آپ جانتے ہیں!

قوس قزح کیوں ظاہر ہوتی ہے ؟
بچو! سورج کی شعاعوں کو جب پر یزم سے گزارا جاتا ہے تو شعاعیں ساتھ ہی مختلف رنگوں میں بکھر جاتی ہیں ۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سورج کی روشنی سات رنگوں سے مل کر بنی ہے ۔ جب سورج کی یہ شعاعیں بارش کے موسم میں صبح یا شام کی فضا میں موجود پانی کے ذرات سے ہو کر گزرتی ہیں تو پریزم کی طرح سات رنگوں میں بکھرجاتی ہیں جو سورج کے سامنے پڑنے والے بادلوں پر قوس و قزح کی شکل میں نمودار ہوتی ہیں ۔