کیا آپ جانتے ہیں؟

٭ کائنات میں اب تک جو ستارے دریافت ہوئے ہیں ان میں سب سے زیادہ روشن ستارہ LBV-1806-20 ہے جو ہماری زمین سے 25 ہزار نوری سال اور سورج سے 40 ہزار نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس کا قطر سورج سے 200 گنا  اور حجم 15 گنا زیادہ ہے جبکہ سائنسدانوں کے مطابق یہ ستارہ سورج کے مقابلے میں 50 لاکھ سے 4 کروڑ گنا زیادہ روشن ہے۔
٭ انٹارکٹیکا دنیا کا پانچواں بڑا براعظم ہے جس کا کل رقبہ ایک کروڑ 32 لاکھ 9 ہزار مربع کیلو میٹر یا 51 لاکھ مربع میل ہے۔ انٹارکٹیکا تین بڑے سمندروں بحرالکاہل، بحرہند اور بحراوقیانوس کے مابین گھر ہوا ہے، دنیا میں سب سے زیادہ برف براعظم انٹارکٹیکا میں پائی جاتی ہے، براعظم انٹارکٹیکا کی راتیں بہت طویل ہوتی ہیں، انٹارکٹیکا میں انسانی آبادی نہیں ہے۔