کھانے کی کمی کے سبب بی جے پی کی نگرانی میں چلائے جارہے گاؤ شالہ میں 200گائیوں کی موت

درگ(چھتیس گڑ):جمعہ کے روز گاؤں والو ں نے دعوی کیا ہے کہ کھانے او ردوائیوں کی کمی کے سبب ضلع درگ کے راجپور گاؤں میں بی جے پی کی نگرانی میں چلائے جارہے گاؤ شالہ کے اندر پچھلے تین دنوں میں دو سو کے قرب گائیوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ گائیوں کی اموات کی تعداد 200ہے اور ان میں سے زیادہ تر مردہ گائیوں کو گاؤ شالہ کے قریب ہی دفن کردیاگیا ہے۔

تاہم عہدیداروں نے کھانے کی کمی سے 27گائیوں کی موت کی توثیق کی ہے۔پچھلے سات سالوں سے مذکورہ گاؤ شالہ بی جے پی لیٹر اور جامول نگر نگم کے صدر ہریش ورما چلارہے ہیں۔راجپور سرپنچ کے شوہر سیوا رام ساہو نے کہاکہ’’ دودن قبل ہم نے دیکھا کہ گاؤ شالہ کے قریب جے سی بی مشین کام کررہی ہیں اور ہم نے کچھ میڈیا والوں کو بھی اس کی خبر دی۔ جب ہم یہاں پہنچے تو دیکھا کہ کئی گڑھے بنے ہوئے ہیں جو مردہ گائیوں کو دفن کرنے کے لئے تیار کئے گئے تھے۔ ان کی تعداد 200کے قریب ہے‘‘۔

موقع پر موجود ڈاکٹرس کے مطابق گائیوں کی موت ’’ کھانے اور دوائیو ں کی کمی ‘‘ کے سبب ہوئی ہے۔ تاہم بی جے پی لیڈر ہریش ورما نے دودن قبل دیوار کے گرنے سے گائیوں کی موت ہونے کا دعوی کررہے ہیں۔ویٹرنر ی محکمہ کے ڈپٹی ڈائرکٹر ایم کے چاؤلہ نے کہاکہ ’’ فی الحال گائیوں کی موت کا سبب کھانے کی کمی سمجھ میںآرہی ہے ‘ اندرون دویوم 27مردہ گائیو ں کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد اصل وجہہ سامنے اجائے گی۔

گاؤ شالہ کے قریب دفن گائیوں کو ابھی نہیں نکالا گیا ہے‘‘۔مقامی سب ڈویثرنل مجسٹریٹ راجیش راتری نے دعوی کیا ہے کہ گائیوں کی اموات میں اضافہ کا بھی خدشہ ہے اور پچاس کے قریب گائیوں کی حالت تشویش ناک دیکھائی دے رہی ہے۔