کچھ باتیں صحت سے متعلق …

اگر آپ کی آنکھوں میں جلن ہورہی ہو‘ چیزیں دھندلی دکھائی دے رہی ہوں یا دیکھنے میں کسی طرح کی دقت آرہی ہو تو اسے آنکھوں کی عام مسئلہ کے طور پر نہ لیں ۔ موسم کی تبدیلی کی وجہ سبھی لوگوں میں پریشانیاں تیزی سے پھیلتی ہیں لیکن عام مسئلہ نہ ہو اصل میں یہ پریشانیاں خشک آئی سنڈروم نامی بیماری کی علامات ہیں ۔ اس موسم میں پورے جسم کو تو اچھی طرح سے ڈھک لیتے ہیں پر جسم کا ایک حصہ ہواؤں سے سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے اور وہ ہے ہماری آنکھیں ۔ ڈاکٹروں کے مطابق ہماری آنکھوں کے بیرونی حصہ پر ایک پرت ہوتی ہے جو ہماری آنکھوں کی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہوتا ہے ۔

کوفتہ ہرا مصالحہ
اجزاء : قیمہ : 500 گرام، ہری مرچ : تین سے چار عدد ،پیاز : دو عدد ،لونگ : دو عدد ،کالی مرچ : دو عدد ،دہی : ایک کپ ،ادرک : ایک چائے کا چمچ ،دھنیا : حسب ضرورت ،نمک : حسب ذائقہ ،پودینہ : دو سے تین پتے ،لہسن : چار جوئے،لیموں : آدھا (رس)
ترکیب :قیمے کی ایک جیسی گولیاں بنالیں۔ یک فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے کٹی ہوئی پیاز اور لہسن ڈال دیں۔ پالک کو موٹا موٹا کاٹ کر دھنیا، پودینہ، ادرک اور لہسن کے ساتھ پین میں ڈالیں ساتھ ہی ہری مرچ شامل کرکے ان کو پیس لیں۔ڈیپ پین میں تیل، زیرہ، لونگ اور کالی مرچ ڈالیں۔ پھر اس میں کوفتے شامل کرکے ڈیڑھ کپ پانی اور نمک ڈال کر ڈھک دیں۔ تھوڑا پکا کر اس میں ہرے مسالے کا پیسٹ شامل کرلیں، ساتھ میں دہی ڈال دیں۔آخر میں لیموں ملاکر چمچ نہ چلائیں اور 5 منٹ تک پکنے دیں۔ تیار ہونے پر گرم گرم پیش کریں۔