کچن ٹپس

 

٭ ادرک کا چھلکا چمچ سے اتار کر دیکھیں آپ چھری کا استعمال بھول جائیں گی ۔
٭ پلاؤ بریانی کیلئے جب پیاز کے لچھے فرائی کریں تو اس میں تھوڑی چینی چھڑک دیں ، پیاز جلدی سنہری ہوجائیں گے ۔
٭ سالن اگر پتلا رہ جائے تو اس میں 5 تا 6 عدد کاجو یا بادام کا پیسٹ شامل کردیں ۔ سالن گاڑھا اور خوش ذائقہ ہوجائے گا ۔
٭ گریوی سے فالتو پانی خشک کرنے کیلئے چائے کے دو چمچ خشخاش توے پر ہلکا سا بھون لیں اب اس کی پیسٹ بناکر سالن میں شامل کریں اور ہلکی آنچ پر پکالیں ۔ سالن گاڑھا ہوجائے گا ۔
٭ پکوڑوں کو نرم بنانے کیلئے اس کے آمیزے میں 2 چائے کے چمچ گرم تیل شامل کریں۔
٭ سخت پنیر کو نرم کرنے کیلئے کچھ دیر نمک ملے گرم پانی میں رکھ دیں۔
٭ بندگوبھی پکاتے وقت اس کی بو پورے گھر میں پھیل جاتی ہے ۔ اگر گوبھی پکانے کے دوران پین میں روٹی کا ایک ٹکڑا رکھ دیں تو بو نہیں پھیلے گی ۔
٭ فرینج میں رکھنے سے مکھن سخت ہوجاتا ہے ۔ اگر اسے استعمال سے پہلے کش کرلیا جائے تو وہ گرم ٹوسٹ پر بہ آسانی لگنے کے علاوہ میدے کی ’’ ڈو ‘‘ میں بھی اچھی طرح گندھ جاتا ہے ۔
٭ کوئی بھی دال پکاتے وقت اس میں مسالے شامل کرنے سے پہلے اگر تھوڑی سی ہلدی اور گھی یا مکھن کا ایک چمچ ڈال کر کچھ دیر پکالیا جائے تو بالکل منفرد اور ذائقے دار دال بنتی ہے ۔