کوٹہ دھشت گر دحملے میں 35ہلاک اور116زخمی

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بلوچستان میں پولیس اکیڈیمی پر پیش ائے دھشت گرد حملے میں سکیورٹی عملے کے کم از کم 35جوان ہلاک اور 116زخمی ہوئے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

جیو ٹی وی رپورٹ کے مطابق میڈیاسے بات کرتے ہوئے بلوچستان کے وزیرداخلہ سرفراز بگتی نے مرنے والے کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا۔

متاثرہ علاقے کی سکیورٹی فورسس جن کی دھشت گردوں سے جھڑپ پیش ائی تھی‘ کی جانب سے صفائی کردی گئی ہے ۔اس جھڑپ میں تین دھشت گردوں کو مارگرانے کی اطلاع ملی ہے جبکہ ڈھائی سو سے زائد کیڈٹس کو دھشت گردوں کے چنگل سے چھڑا لیا گیا بھی ہے۔

پیرکے روزہ صبح9:30بجے دو حملہ وار عمارت میں سامنے کی گیٹ سے گارڈس پر اندھادھند فائرینگ کرتے ہوئے داخل ہوئے اور دوسرے ٹریننگ سنٹر کی چھوٹی دیوار پھلانگ کر عمارت میں داخل ہوئے۔