کولونوسکوپی ۔ اموات کے انسداد میں اہمیت

کولونوسکوپی بڑی آنت کو دیکھنے کی انڈوسکوپی ہے جو تربیت یافتہ گیسٹرو انٹرولوجسٹ کرتا ہے۔ اِس سے پہلے بڑی آنت کو پانی اور دواؤں سے دھوکر صاف کیا جاتا ہے۔ کولونوسکوپی ایک معائنہ ہے جس سے بڑی آنت کے مرض کی تشخیص میں مدد ملتی ہے اور بڑی آنت کے کینسر کی وجہ سے ہونے والی اموات روکی جاسکتی ہیں جو عام طور پر عمر رسیدہ افراد کی ہوتی ہیں۔ ہندوستان میں بڑی آنت کے کینسر کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور عمر رسیدہ افراد میں عام ہے۔

اِس کی علامات ہر آدمی میں مختلف ہوتی ہیں۔ بعض کو دست اور پستی پیدا ہوتی ہے۔ بڑی آنت سے خون خارج ہوتا ہے۔ فضلے کے اخراج میں دقت ہوتی ہے۔ سگے بن جاتے ہیں۔ اجابت کے اخراج کی عادتیں تبدیل ہوجاتی ہیں۔ قبض یا طویل مدتی پیچش لاحق ہوجاتی ہے۔ وزن میں اور ہاضمہ میں بلا وجہ غیرمعمولی کمی ہوجاتی ہے۔ اِس کے خطرہ کے عناصر میں عمر، موروثی اثرات، مویشیوں کا گوشت، بھونی ہوئی غذا، سگریٹ نوشی، شراب نوشی، موٹاپا اور جسمانی مشقت کی قلت ہیں۔ اِس لئے لوگوں کو 50 سال کے بعد اِس مرض کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے اگر اُس میں مذکورہ بالا علامات موجود ہوں۔ مغربی ممالک میں 50 سال عمر کے بعد مذکورہ بالا خطرے کے عناصر کے لئے معائنے کئے جاتے ہیں۔ کولونوسکوپی کے بارے میں مغربی آبادی کا شعور بیدار ہے جس کی وجہ سے کینسر کی ابتدائی مرحلہ میں تشخیص ممکن ہے اور بڑے آپریشن یا دواخانہ میں شریک ہوئے بغیر کولونوسکوپی کرائی جاسکتی ہے۔

اِس سے بڑی آنت کے کینسر کے امکانات میں کمی ہوتی ہے۔ اگر اچھے ڈاکٹر سے کولونوسکوپی کروائی جائے تو 10 سال کے لئے کافی ہوتی ہے۔ اِس سے بڑی آنت کے کینسر کا انسداد ہوتا ہے۔ یہ عام وہم ہے کہ یہ ایک سادہ تشخیصی طریقہ کار ہے اِس لئے اِس کے بارے میں شعور بیدار کرنا ضروری ہے۔ اِس سے کئی قسم کے کینسرس کا انسداد ہوتا ہے۔ یشودا ہاسپٹل پر رعایتی فیس میں کولونوسکوپی اسکریننگ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔
عسکری
عسکری