کوتاہیوں کا سدباب حج اخراجات میں کمی کا سبب ۔ مختار عبا س نقوی۔

نئی دہلی۔ان لائن بولی میں حصہ لینے والی دس ائیرلائنس میں سے مرکز نے ائیر انڈیا‘ سعودی ائیر لائنس او ر سعودی عربیہ ائیرکیریر فالائنس کا انتخاب عمل میں لایا۔چہارشنبہ کے روز مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہاکہ مذکورہ تینوں اداروں نے عازمین حج کے کرایوں میں بڑے پیمانے پر کمی لانے کا اعلان کیاہے ‘ انہو ں نے مزیدکہاکہ مرکز نے اس ضمن میں ’’ نہ کمیشن‘ ‘ اور ’’ نہ بدعنوانی‘‘پر سختی کے ساتھ عمل کیساتھ پیش ہوئی ہے۔یہ فیصلہ مرکز کی جانب سے عازمین حج پر عائد سبسڈی کو برخواست کرنے کا فیصلہ جو ایک ماہ قبل کیاگیاتھا کے بعد ہوئی ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے 2012میں حج سبسڈی کو برخواست کرنے کے متعلق سنائے گئے احکامات پر عمل آواری کرتے ہوئے جنوری میں مرکز نے حج سبسڈی برخواست کا اعلان کردیاتھا۔مسٹر نقوی نے کہاکہ ’’ ان تمام سالوں کا ڈاٹا کی ہم نے جانچ کی۔ کیونکہ جہاں تک سبسڈی تھی وہاں تک ہر ائیر لائن سفر کے آخرجات میں بے تحاشہ اضافہ کردیاتھا اور اسی دوران عازمین پر اس کا بوجھ عائد کیاجارہا تھا۔ اس کے علاوہ ہر سطح پر کمیشن کا چلن عام تھا جس کا سدباب ہم ان لائن بولی سے کیا۔ہم نے فضائی محکمہ کے عہدیداروں اور ائیر لائنس افسروں سے بہت ساری میٹنگ بھی کئے تاکہ پرواز کی قیمتوں میں کمی لائی جاسکے۔ ہم نے ائیرلائنس سے قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے متعلق سخت بات چیت کی ۔ جس کے سبب قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ائی‘‘۔

وزارت ڈاٹا کے مطابق سال2014کے مقابلہ ٹکٹ کی قیمت 97ہزار سے گھٹ کراب 20ہزار ہوگئی ہے۔سال2018میں ممبئی سے دوطرفہ ٹکٹ کی قیمت 57,857ہوگی وہیں پر احمد آباد سے 65,015ہوگی جبکہ لکھنو‘ حیدرآباد‘ شری نگر‘ چینائی ‘ گوا کے علاوہ دیگر مقامات سے سفر کرنے ہر قیمتوں میں مزید کمی ہوگی۔ قیمتوں میں سب سے زیادہ کمی شری نگر سے کرایوں میں ائی ہے ۔

اور کم سے کم کمی وارناسی سے ہے۔بیس ایمبارکیشن پوائنٹس سے عازمین حج کی روانگی عمل میں ائی گئی۔ منسٹر نے کہاکہ ’’مذکورہ کانگریس نے مسلم سماج کا سیاسی اور معاشی استحصال یہ کہتے ہوئے کیا ہے کہ انہیں رعایت دی جارہی ہے مگر کبھی بڑھتی قیمتوں کے متعلق انہیں واقف نہیں کیا‘‘۔ نقومی نے کہاکہ مودی حکومت نے دوسرے سال بھی حج کوٹہ میں اضافہ کے لئے کامیاب نمائندگی کی ہے۔انہو ں نے تین سال قبل کانگریس کے دوران حج کوٹہ136020تھا اور اب اس میں پچھلے دوسالوں پر اضافے کے بعد یہ 175025تک پہنچ گیاہے۔