کوئی ایسا وعدہ نہیں کروں گا جو پورا نہ کرسکوں

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بیان ‘ صدر کمانڈ کوئٹہ میں فوجیوں سے خطاب
اسلام آ باد/کوئٹہ ۔7اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کا ازسر نو جائزہ لے رہے ہیں، بلوچستان کو اس کا جائز حق دیں گے، اسکے تحفظات دور کرینگے، کوئی ایسا وعدہ نہیں کرونگا جو پورانہ کرسکوں،کراچی اور گوادر بندرگاہوں کو فعال کیے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے،بلوچستان کی مالی سمیت مجموعی صورتحال پر تفصیلی رپورٹ دی جائے، وفاق بلوچستان کے ساتھ بطور پارٹنر کام کریگا جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہیکہ بلوچستان پاکستان کا اقتصادی مستقبل ہے، خیبر پختونخوا میں استحکام کے بعد اس صوبے پر توجہ دے رہے ہیں۔ ادھر کوئٹہ میں وزیر اعظم عمران خان سے گورنر، وزیر اعلیٰ بلوچستان اوربلوچستان کابینہ کے اراکین نے ملاقاتیں کی، عمران خان نے وہاں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی اور بعد ازاں سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرزبھی گئے جہاں انہوں نے خطاب بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں ان سے گورنر بلوچستان جسٹس (ریٹائرڈ) امان اللہ خان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام محمد کمال نیعلیحدہ علیحدہ ملاقات کی جس میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال بالعموم اور ترقیاتی اور فلاح عامہ کے منصوبوں کی رفتار پر بالخصوص تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پر عزم ہے اور اس عزم کی تکمیل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مکمل وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ کوئٹہ آمدپر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے دورہ کوئٹہ میں بلوچستان کی صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی بھی صدارت کی۔ وزیراعظم نے کوئٹہ میں پارلیمنٹیرینز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی، وزیر مملکت برائے داخلہ، بلوچستان کی سیاسی قیادت، اور وزیراعظم کیمعاونین خصوصی برائے میڈیا اور سیاسی امور ہمراہ ہیں۔دریں اثنا ہفتے کو ہیڈ کوارٹرز سدرن کمانڈ کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قومی ہم ا?ہنگی اور کوششوں سے ملک اور صوبوں کو امن ، ترقی و خوشحالی کی منازل پر لے جایاجا سکتا ہے ، وفاقی و صوبائی حکومتوں کے تعاون ،پاک فوج کی مدد اور جامع قومی کاوشوں سے بلوچستان کی حقیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔