کلثوم نواز کے جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت

لندن ؍ لاہور ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں جمعرات کو لندن کی ایک مسجد میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ پاکستان میں تدفین کیلئے ان کی میت کو لے جانے کے سلسلہ میں قانونی ضابطوں کی تکمیل جاری رہی۔ لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں نماز جنازہ کے علاوہ لاہور میں بھی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ان کے بیٹوں حسن اور حسین کے ساتھ ساتھ دیور شہباز شریف، سابق وزراء چودھری نثار اور اسحاق ڈار کے بشمول دیگر شریک ہوئے۔ کلثوم کا انتقال منگل کو لندن کے ہاسپٹل میں علاج کے دوران طویل علالت کے بعد ہوا۔ ان کی عمر 68 سال تھی۔ ان کی تدفین جمعہ کو جاتی عمرا لاہور میں ہوگی جو شریف فیملی کی قیامگاہیں میں اپنے خسر میاں شریف اور بردار نسبتی عباس شریف کی قبروں کے قریب مدفون کیا جائے گا۔ ان کی میت پاکستان کو جمعرات کی رات پاکستان انٹرنیشنل ایرلائنس کی فلائیٹ کے ذریعہ پہنچائی جارہی ہے ۔ میت کے ساتھ شہباز شریف اور بعض دیگر افراد خاندان ہیں۔