کشمیر میں تعلیمی اداروں میں سرجیکل اسٹرائیک ڈے منانے کا حکم 

جمو ں: جمو ں کشمیر میں محکمہ اسکولی تعلیم نے ۲۹؍ ستمبر کو ریاست کے تعلیمی اداروں میں سرجیکل اسٹرائیک ڈے منانے اور اس حوالے سے تقریبات منعقد کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے ۔ حکم نامہ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ تین روزہ منعقدہ ہونے والی سرگرمیو ں پر ایک سرجیکل اسٹرائیک پر مبنی رپورٹس ، تصاویر ، ویڈیوز پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔اس کے علاوہ منعقد ہونے والی سرگرمیوں کو محکمہ اسکول کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی بھی ہدایت دی ہے ۔

تاہم ریاست میں اس دن شروع ہوئیں جب وادی کشمیر کے بیشتر تعلیمی ادارے مشترکہ مزاحمتی قیادت کیح اپیل پر کی جانے والی ہڑتال کی وجہ سے بند تھے ۔ اس طرح وادی کے بیشتر تعلیمی اداروں میں جمعہ کو سرجیکل اسٹرائیک ڈے کی کوئی تقریب منعقد نہیں کی جاسکی ۔ مزاحمتی قیادت نے ہڑتال کی کال سری نگر کے ایک نوجوان کی ہلاکت کے خلاف دی تھی ۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر او رسابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے محکمہ اسکو ل تعلیم کے حکم نامہ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکولی بچوں سے کہا جارہا ہے کہ وہ سرجیکل اسٹرائیک ڈے منائیں او رعہدیداروں سے کہا جارہا ہے کہ وہ ثبوت کے طور پر تعلیمی رپورٹس ، بشمول ویڈیوز او رتصاویر پیش کریں ۔

واضح رہے کہ ہندوستانی فوج او رمرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ فوج نے ۲۸؍ ستمبر ۲۰۱۶ء کو کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے پار پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں سرجیکل اسٹرائیک کرتے ہوئے جنگجوؤں کے تربیتی کیمپ تباہ کئے ۔ اس کارروائی میں ہندوستان کے ۱۹؍ فوجی شہید ہوئے تھے ۔ مرکزی حکومت نے امسال ۲۹؍ ستمبر کو سرجیکل اسٹرائیک ڈے منانے کا اعلان کیا ہے ۔اوراس حوالے سے تعلیمی اداروں میں تقریب منانے کی ہدایت جاری کی ہے ۔