کشمیری پنڈت خاتون کے آخری رسومات میں مسلم پڑوسیوں نے کی مدد

بارہمولہ۔اتحاد اور بھائی چارہ کا ایک پیغام دیتے ہوئے اتوار کے روزنارتھ کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تانگ مارگ میں ایک کشمیری پنڈت خاتون کے آخری رسومات مسلمانوں نے انجام دئے۔دولاری کاؤل اپنے شوہر نریندر ناتھ کاؤل کے ساتھ مقیم تھی۔

جیسے ہی دولاری کی موت کی خبر عام ہوئی ‘ تو ان کے پڑوسی مسلمان ن کے گھر نہ صرف پرسہ دینے کے لئے پہنچے بلکہ ان کے آخری رسومات بھی انجام دئے۔

یہ چار کاؤل خاندان ہی تھے جنھوں نے 1990کے بعد کشمیر میں ہی رہنے کا فیصلہ کیاتھا جبکہ کشمیری پنڈتوں کی اکثریت علاقے چھوڑ کر چلے گئی تھی۔ایک پڑوسی نے کہاکہ’’ یہ ہماری تہذیب ہے ہم بھائی چارہ کو عام کرتے ہیں۔

ہم تقسیم کے سیاست کو نہیں مانتے۔ ہم مشترکہ تہذیب کوفروغ دینے کی بات کرتے ہیں‘‘۔ متوفی کے ایک رشتہ دار کا کہنا ہے کہ گاؤں والے بغیر کسی فرقہ وارانہ تناؤ کے ا من وہم آہنگی کے ساتھ رہتے ہیں