کشادگئی رزق کیلئے

(الف)  سورہ الکفرون بعد نماز فجر ۲۱ بار ۔ بعد نماز ظہر ۲۲ مرتبہ ، بعد نماز عصر ۲۳ مرتبہ ، بعد نماز مغرب ۲۴ مرتبہ اور بعد نماز عشاء ۲۵ مرتبہ پڑھا کریں۔
(ب)  طلوع آفتاب کے وقت دس مرتبہ سورۃ الکفرون پڑھنے سے حق تعالیٰ دلی حاجت پوری کرے گا ۔
مولانا محمد مبشر احمد رضوی القادری
حضرت ابوبکر صدیق ؓکے اقوال مبارک
۱۔  اﷲ تعالیٰ سے ڈرو اور اسلام لے آؤ
۲۔  صدق امامت ہے اور کذب خیانت
۳۔  جو قوم اﷲ کے راستے میں جہاد ترک کردیتی ہے اﷲ اُس پر بلائیں اور عذاب عام کردیتا ہے ۔
۴۔  جہاد ایک لازم فریضہ ہے اُس کا ثواب اس قدر عظیم ہے کہ اُس کا اندازہ ناممکن ہے ۔
۵۔  زبان کو شکایت سے روکو۔ خوشی کی زندگی عطا ہوگی ۔
۶۔  شکرگذار مومن ، اﷲ تعالیٰ سے زیادہ قریب تر ہے
۷۔ وہ لوگ بہتر نہیں جو آخرت کیلئے دنیا کو ترک کرتے ہیں، بہتر وہ ہیں جو دنیا و آخرت دونوں کو حاصل کرتے ہیں۔
۸۔  پچھلے گناہوں کو نیکیوں سے مٹاؤ ۔
۹۔  شریف علم پڑھ کر متواضع ہوجاتا ہے اور رزیل علم پڑھ کر متکبر ۔
۱۰۔  آپس میں قطع تعلق نہ کرو ۔ بُغض نہ رکھو ۔ حسد نہ کرو ۔ بھائی بھائی کی طرح رہو ۔