کس طرح سعودی عرب کے گرم موسم میں بھی مکہ مکرمہ کا ماربل فرش چھونے سے ٹھنڈک دیتا ہے۔

مکہ مکرمہ:سعودی عرب کے گرم موسم میں بھی مکہ مکرمہ کا ماربل فرش چھونے سے ٹھنڈک دیتا ہے۔

جب کوئی عمرہ یا پھر حج کے دوران مقدس مسجدحرام اور کعبتہ اللہ شریف کے اطرف واکناف پہنچتا ہے تو اسے مذکورہ ماربل فرش کی ٹھنڈ ک کا احساس ہوتا ہے۔

سعودی گزیٹ کی رپورٹ کے مطابق خادمین الحرمین شریف اور مسجد نبوی ؐ نے ان دو مقدس مساجد کے فرش کی تعمیر کے لئے یونان سے درآمد کردہ تھاسوس ماربل کا استعمال کیا ہے جو سورج کی کرنوں کی عکاسی کرتا ہے۔

رپورٹ میں اس بات کا بھی تذکرہ ہے کہ انتظامیہ نے ان تمام دعوؤں کو مسترد کردیا جس میں یہ کہہ جارہا ہے کہ فرش کے نیچے ٹھنڈے پانی کی لائنس نصب کی گئی ہیں جو فرش کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔