کار چلانے نہ دینے پر چلتی کار سے چھلانگ لگانے والا نوجوان زخمی

حیدرآباد: ایک ۲۳؍ سالہ نوجوان لڑکا جی .شوبھا ننداری ریڈی نے چلتی کار سے چھلانگ لگاکر فلائی اوور سے کود گیا۔کوکٹ پلی ہازنگ بورڈ پولیس حدود میں اتوار کے روزیہ واقعہ پیش آیا ۔پولیس بیان کے مطابق ریڈی پرگتی نگر کا ساکن ہے۔

اس نے اس کی سالگرہ کے موقع پر اس نے اپنے دوستوں کوجوبلی ہلز کے ایک بار میں پارٹی دی تھی۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ پارٹی کے بعد اپنے

گھر واپس ہورہے تھے۔اس دوران اس نے اپنے دوست وشنو سے کار چلانے کی ضد کی جس پر وشنونے منع کردیا ۔ریڈی کو اس سے کافی دلی تکلیف ہوئی۔ کار جیسے ہی کوکٹ پلی ہازنگ بورڈفلائی اوور پہنچی ریڈی نے کار سے چھلانگ لگاکر فلائی اوورسے نیچے کود گیا۔اس نتیجہ میں اس کافی زخم لگیں ہیں۔اسے ایک قریبی داخانہ پہنچایا گیا ۔