کرناٹک میں مسلمانوں کی شرح پیدائش میں کمی ، ہندوؤں میں اضافہ 

بنگلور : کرناٹک میں لگاتار دوسرے سال مسلمانوں اور مسیحی برادری میں شرح پیدائش میں کمی درج کی گئی ہے جب کہ اس کے مقابلہ میں ہندوؤں کی شرح پیدائش میں اضافہ ہوا ہے ۔۲۰۱۷ء میں جملہ ۱۰؍ عشاریہ ۹؍ لاکھ پیدائشیں ہوئی ہیں۔ ان میں سے ۹؍ لاکھ تیس ہزار بچے ہندؤ وں میں پیدا ہوئے جبکہ ایک لاکھ ۶۰؍ ہزار مسلمانوں میں اور ۶؍ ہزار ۴۳۱؍ بچے عیسائی برادری میں ہوئے ہیں۔یہ لگاتا ر دوسرا سال ہے جس میں مسلمانوں اور عیسائیوں میں شرح پیدائش میں کمی آئی ہے اور ہندوؤں میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ اعداد و شمار رجسٹرار آف انڈیا نے تیار کی ہے ۔

ادارہ برائے سماجی و معاشی تبدیلی کے سربراہ پروفیسر سی ایم لکشمن نے اس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کی سطح میں تبدیلی کے رجحان اور خاندانی منصوبہ بندی کو قبول کرنے کی وجہ سے یہ تبدیلی رونما ہوئی ہے ۔ تاہم انہوں نے مسلمانو ں او رعیسائی برادری میں شرح پیدائش میں کمی کیلئے کسی ایک وجہ کے تعین سے انکار کیا ۔