کرناٹک میں بی جے پی کے خلاف اپوزیشن کے اتحاد کا مظاہرہ

نئی دہلی : کرناٹک میں شکست کے بادجود اتحاد کے ساتھ جیت کا جشن منانے والی کانگریس اب اپوزیشن کی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے ۔۲۳؍ مئی کومنعقد ہونے والی کرناٹک حکومت کی حلف برداری تقریب میں اپوزیشن لیڈران ایک پلیٹ فارم پر آرہے ہیں ۔

کانگریس او رجے ڈی ایس اتحاد کے نامزد وزیر اعلی ایچ ڈی کماع سوامی کی دعوت پر نہ صرف کانگریس صدر راہل گاندھی شرکت کر رہے ہیں بلکہ اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی او رسماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو ، اور بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی ،آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چند ر بابو نائیڈو ،مغربی بنگال کی وزیر اعلی او رٹی ایم سی کی سربراہ ممتا بنرجی ، عام آدمی پارٹی کے سربراہ او ردہلی کے وزیر اعلی اروند کجروال ،این سی پی شرد پوار او ر دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کمار سوامی نے یوپی اے کی صدر سونیا گاندھی کے علاوہ راہل گاندھی او رمایاوتی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں حلف برداری تقریب میں آنے کی دعوت دی ۔

اپوزیشن کے اس اتحاد کو ۲۰۱۹ء میں ہونے والے عام انتخابات سے جوڑ کردیکھاجارہا ہے ۔کرناٹک میں شکست کے باوجود اتحاد کی وجہ سے کانگریس اور جے ڈ ی ایس نے جیت حاصل کی ہے اور بی جے پی کو جو شکست ہوئی ہے اب وہی فارمولا پورے ملک کی سیاست میں نافذ کرنے کا منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔