کرناٹک ضمنی الیکشن کے نتائج مخالف مودی لہر کا پیش خیمہ۔ کمارا سوامی اور اسٹالن ملاقات سے قبل نائیڈو کا بیان

ایسے حالات میں یہ میٹنگ ہوئی ہے جب کرناٹک کے پانچ حلقوں کے ضمنی انتخابات میں جے ڈی ایس اور کانگریس اتحاد نے دھوم مچائی اوراین ڈی اے کے خلاف متبادل محاذ کی تشکیل کی سرگرمیوں میں حوصلہ پیدا کردیا۔

چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے کہاکہ کرناٹک ضنی انتخابات میں پانچ میں سے چار سیٹوں پر بی جے پی کی شکست این ڈی اے حکومت کے خلاف عوامی رحجان کے طور پر سامنے ہے۔بعدازاں نائیڈو نے اپنے ہم منسب کرناٹک کے چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی اور ٹاملناڈو کے اپوزیشن لیڈر اسٹالن سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

پارٹی کوارڈنیشن کمیٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے کہاکہ’’ کرناٹک میں ضمنی الیکشن کے نتائج سے ملک بھر میں بی جے پی کے زیر قیادت این ڈی اے کے خلاف عوام کا غم وغصہ ظاہر ہورہا ہے۔

اور یہ صاف اشارہ ہے کہ اندرون چھ ماہ ریاست کرناٹک میں اتحادی حکومت کی کارکردگی سے عوام کافی خوش نظر آرہی ہے اور بی جے پی کو دوسرا موقع عوام دینا نہیں چاہتی ہے‘‘۔ بعدازاں چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے کمارا سوامی اور ان کے والد ایچ ڈی دیوی گوڑا سابق وزیر اعظم سے بنگلور میں ملاقات کی اور پھر چینائی روانہ ہوگئے تاکہ وہاں پر ڈی ایم کے چیف اور تاملناڈو کے اپوزیشن لیڈر ایم کے اسٹالن ملاقات کریں۔

تلگودیشم پارٹی کے ترجمان ڈی مانیکیا وارا پرساد نے کہاکہایسے حالات میں یہ میٹنگ ہوئی ہے جب کرناٹک کے پانچ حلقوں کے ضمنی انتخابات میں جے ڈی ایس اور کانگریس اتحاد نے دھوم مچائی اوراین ڈی اے کے خلاف متبادل محاذ کی تشکیل کی سرگرمیوں میں حوصلہ پیدا کردیا۔کرناٹک ضمنی انتخابات کے سلسلے میں منگل کے روز پیش ائے نتائج میں پانچ میں سے چار سیٹوں پر جے ڈی ایس کانگریس اتحاد نے جیت حاصل کی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپنے مخالف بی جے پی مہم کے مقصد سے نائیڈو ٹھیک اسی طرح کا دورہ کرتے ہوئے مغربی بنگال کے چیف منسٹر ممتا بنرجی اور کیرالا چیف منسٹر پینارائی وجین سے بھی ملاقات کریں ۔

تلگودیشم سربراہ نے اپنے پچھلے دومرتبہ دہلی دوروں کے وقت اس بات کادعوی کیاکہ انہیں کانگریس کے راہول گاندھی‘ بہوجن سماج پارٹی کی مایاوتی‘ سماج وادی پارٹی کے ملائم سنگھ یادو اور اکھیلیش یادو‘ نیشنل کانگریس پارٹی کے شرد پوار‘ نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ‘ عام آدمی پارٹی کے اروند کجریوال اور لوک تانترک جنتادل کے شرد یادو سے ملاقات ان کی پوری حمایت ملی ہے۔