کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے قومی صدر ندیم جاوید پر حملہ معاملہ ، ۴؍ ماہ گذر جانے کے بعد بھی حملہ آور کی شناخت نہیں ہوسکی ۔

نئی دہلی : آل انڈیا کانگریس اقلیتی شعبہ کے قومی صدر ندیم جاوید پر انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر میں بد سلوکی اور مارپیٹ کی کوشش کے معاملہ میں دہلی پولیس کو چار ما ہ گذر جانے کے بعد بھی کوئی سراغ ہاتھ نہیں لگاہے ۔ حالانکہ ندیم جاوید نے تغلق روڈ پولیس اسٹیشن میں اپنے اوپر ہوئے حملہ کی تحریری شکایت درج کروائی تھی ۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال ۱۱؍ ستمبر کو انڈیا اسلامک سنٹر میں ان پر حملہ ہوا تھا۔

بعدازاں انہوں نے پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوکر اس معاملہ کو درج کروایا تھا ۔ اور اس حملہ کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا ۔