کارنرکک کے دوران اوزل نے پھینکے ہوئے روٹی کو تکڑے کو اٹھایا ‘ بوسہ لیا اورسر کو لگاکر بازوکردیا۔ ویڈیو

جرمن فٹبال ٹیم کے مشہور کھلاڑی میسٹ اوزل جو جرمنی کی قومی ٹیم او ر انگریزی کلب ارسینل کے لئے کھیلتے ہیں کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیر ل ہورہا ہے۔ فیس بک‘ یوٹیوٹ اور ٹوئٹر پر صارفین اس ویڈیو کو شیئر کررہے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=AO9n0hFQfQw

علم فیڈ کی جانب سے تیار کردہ اس ویڈیو میں دیکھا یاگیا ہے کہ میسٹ اوزل کارنر کک کے لئے جیسا تیا ر ہوتے ہیں اسی دوران اپوزیشن ٹیم کے مداحوں کی جانب سے ایک بریڈ( روٹی) کا تکڑااوزل کی طرف پھینکا جاتا ہے۔ کارنر کک مارنے کے بجائے اوزل اس روٹی کے تکڑے کو اٹھاکر سونگھتے ہیں اور اپنے سر سے لگاتے ہیں پھر اس کو ایک کونے میں پھینک دیتے ہیں۔

حالانکہ اس تمام واقعہ پر میدان میں موجود عوام کی نظر نہیں گئی اور کسی نے اس پر توجہہ بھی نہیں دی ۔ اوزل کے اس عمل کے متعلق ہادی کریم کا کہنا ہے کہ اوزل ایک مسلمان ہیں جن کے عقائد کے مطابق رزاق کا احترام ضروری ہے۔

یہی وجہہ ہے کہ اوزل کارنر کک سے پہلے پھینکے ہوئے روٹی کے تکڑے کو احتراما اٹھاکر سونگھا یا بوسہ لیا اور پر سر سے لگاکر ایک کونے میں رکھ دیا۔ اوزل کا یہ ویڈیو کافی مقبول ہورہا ہے ۔ سوشیل میڈیا بالخصوص یوٹیوب پر اس کو دیکھنے شیئر کرنے اور دیکھنے والو ں کی تعداد پچاس ہزار سے زائد ہوگئی ہے ۔