کارآمد باتیں

٭ جھوٹ رزق کو کھاجاتا ہے
٭ غیبت عمل کو کھا جاتی ہے
٭ غصہ عقل کو کھاجاتا ہے
٭تکبر علم کو کھا جاتا ہے
٭ توبہ گناہ کو کھا جاتا ہے
٭ نیکی بدی کو کھا جاتی ہے
٭ عدل ظلم کو کھا جاتا ہے
٭ فکر عمر کو کھا جاتی ہے
حاضر جواب
مغل بادشاہ ہمایوں کو شکست ہوچکی تھی ۔ ہمایوں کے بھائی کامران کو شہنشاہ ایران کی یاد آئی تو وہ مدد کی درخواست لے کر ان کے دربار میں حاضر ہوا ۔ شہنشاہ ایران کے بال لمبے تھے اور مرزا کامران سرمنڈھا ہوا تھا ۔ شہنشاہ ایران نے کامران کو دیکھ کر اس کا مذاق اُڑاتے ہوئے پوچھا ، کیا تمہارے ملک میں عورتیں بھی سر کے بال منڈہواتی ہیں ۔ مرزا کامران نے فوراً جواب دیا نہیں جہاہ پناہ ہماری عورتیں آپ ہی کی طرح لمبے بال رکھتی ہیں ۔
بہترین نسخہ
ایک شخص اپنے ملنے جلنے والوں سے بہت تنگ تھا ۔ وہ ایک بزرگ کے پاس گیا اور اپنی الجھن کا حل دریافت کیا ۔ بزرگ نے کہا جو لوگ تم سے ملنے آئیں ان میں سے غریب اور نادار اگر قرض طلب کریں تو دیدواور وعدہ لے لو کہ مقررہ وقت پر قرض واپس کردیں گے جو امیر لوگ ہوں ان سے زرا بھاری قرضہ مانگنے لگو ۔ وہ تمہارے پاس آنا ہی چھوڑدیں گے ۔
سید شمس الدین مغربی