کابل میں خودکش دھماکہ 6 افراد ہلاک

کابل ۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں پولیس اور سیکیورٹی عہدیداران نے بتایا ہے کہ دارالحکومت کابل میں ایک خود کش بمبار نے اپنے آپ کو عسکری تربیت کے مرکز کے باب الداخلہ کے نزدیک دھماکے سے اڑا دیا۔ جمعرات کے روز ہوئے حملے کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور نصف درجن زخمی ہو گئے۔ایک سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ خود کش حملہ آور کو کابل کے مغرب میں واقع مارشل فہیم ملٹری اکیڈمی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا جس کے بعد اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔دھماکہ اْس وقت ہوا جب طلبہ اکیڈمی سے نکل کر واپس جا رہے تھے۔ مذکورہ اکیڈمی افغانستان میں عسکری تربیت کے مرکزی اداروں میں سے ایک ہے۔ ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔