ڈیجٹل موڈ سے پٹرول اور ڈیزل کی خریدی پر منگل سے رعایت

نئی دہلی: نقدی کے بغیر لین دین کو فروغ دینے کی غرض سے حکومت کی تحت چلائی جارہی انڈین ائیل کارپوریشن نے پیر کے رو ز اس بات کا اعلان کیاہے 0.75فیصد کی رعایت ان تمام صارفین کو مہیاکی جائے گی جو پٹرول اور ڈیزل بھرانے کے بعد ڈیجٹل ادائیگی کوترجیح دیں گے جو آج آدھی رات سے اثر اندا ز ہوگا۔

اپنے صحافتی بیان میں ائی او سی نے بتایا کہ’’ رعایت کی رقم لین دین کے اندرون تین دن صارفین کے اکاونٹ میں منتقل کی جائے گی ‘‘۔صحافتی بیان کے مطابق’’ نقدی کے بغیر لین دین کو فروغ دینے کے لئے حکومت ہند نے یہ اعلان کیا ہے جو صارفین پٹرول او رڈیزل کی ادائی گئی پی ایس یو پٹرول پمپس پر ڈیبٹ /کریڈیٹ/موبائیل والیٹس/پری پیڈ لویالٹی کارڈ/کے ذریعہ ادا کریں گے انہیں0.75فیصد کی رعایت فراہم کی جائے گی‘‘۔

ادائیگی پر رعای منگل سے شروع ہوجائے گی جس کے مطابق ایک لیٹر پٹرول پر 49پیسے جس کی موجودہ قیمت دہلی میں فی لیٹر 66.10ہے اور 41پیسہ ڈیزل پر جو 54.57فی لیٹر دہلی میں سربراہ کیاجارہا ہے۔

بڑے نوٹوں کی تنسیخ کے 8نومبر کو کئے گئے اعلان کے بعد سے حکومت ڈیجٹل نقدی کوفروغ دینے کی کوشش کررہی ہے اور اسی ضمن میں پچھلے ہفتے حکومت نے اعلان کیا تھا کہ انشورنس پالیسی ‘ ریل ٹکٹ اور ہائی وے ٹول چارجس میں ان لائن پے منٹ پر صارفین کورعایت دی جائے گی۔
IANS