ڈنمارک میں برقعہ کے استعمال پر امتناع

اسٹاک ہوم ۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے آج ایک قانون سازی کے ذریعہ عوامی مقامات پر ’’مکمل چہرہ ڈھانپنے‘‘ والے برقعہ کے استعمال پر امتناع عائد کردیا اور اس طرح اب اس نوعیت کا امتناع عائد کرنے والا یہ ایک اور یوروپی ملک بن گیا۔ قانون کے مطابق عوامی مقامات پر اگر کوئی بھی خاتون ایسا برقعہ یا حجاب پہنے ہوئے نظر آئی جس سے اس کا پورا چہرہ چھپ گیا ہو تو اس پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس قانون کو 30 کے مقابلے 75 ووٹوں سے منظور کرلیا گیا۔