ڈاکٹر کلیم فاطمہ نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، ایم ڈی ایس داخلہ امتحان میں ۵واں رینک

نئی دہلی : گزشتہ سال جامعہ ملیہ اسلامیہ سے بی ڈی ایس کرنے والی ڈاکٹر کلیم فاطمہ نے آل انڈیا انسٹیوٹ آف میڈیکل سائینس کے ایم ڈی ایس کے داخلہ امتحان میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۵واں رینک حاصل کیا ہے ۔ڈاکٹر فاطمہ کا تعلق دہلی سے ہے اور انہوں نے اسکول کی تعلیم کے وی انڈر یو گنج سے حاصل کی ہے ۔ڈاکٹر فاطمہ کے والد سید صفدر عالم دہلی حکومت میں سیول انجینئر ہے ۔

آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس طب میں ملک کا اعلی ترین ادارہ ہے اور میڈیکل سے تعلق رکھنے واے طلبہ کی یہ دیرینہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ یہاں تعلیم حاصل کریں ۔فاطمہ کی اس کامیابی سے ان کے اہل خانہ او ررشتہ دار کافی خوش ہیں ۔اس سے قبل فاطمہ کو ڈینٹل اکیڈمی کے ذریعہ اعلی تعلیم کاکردگی کے لئے ایوارڈ بھی نوازا گیا تھا ۔